English   /   Kannada   /   Nawayathi

طیارے کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والا شخص گرفتار

share with us

ایمسٹرڈیم: 24/جنوری/2022(فکروخبرذرائع)  ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیے میں چھپ کرسفرکرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 11 گھنٹے کی پرواز کے دوران بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود نامعلوم شخص کا زندہ ایمسٹرڈیم پہنچنا غیر معمولی بات ہے۔ گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرفتارشخص سے تفتیش کے بعد اس کی عمر،قومیت اور دیگرتفصیل جاری کی جائے گی۔

 

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا