English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس اور یوکرائن تنازع میں شدت ،جنگ کا خدشہ بھی۔۔۔۔۔۔!

share with us

کیف: 24/جنوری/2022(فکروخبرذرائع)روس سے جنگ کے خطرے کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو یوکرائن سے واپسی کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرائن تنازع شدت پکڑتا جا رہا ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن کے معاملے پر روس پر کڑی تنقید کی بھی ہے اور دفاعی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

روس کی جانب سے کسی کو بھی خاطر میں نہ لانے پر جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن اور روس کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

 

امریکا نے یوکرائن میں اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو فوری طور پر واپس آنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی عملہ بھی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرائن میں سفارتی عملہ کم کیا جا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو واپس نہیں بلایا گیا البتہ کوئی رضاکارانہ طور پر اہل خانہ کے ہمراہ آنا چاہے تو اجازت ہوگی۔

اسی طرح برطانیہ نے بھی فوری طور پر یوکرائن میں موجود سفارت کاروں کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا