English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی چھوڑنے والے سیاسی رہنما کو ایک ہی دن میں گرفتاری کا وارنٹ

share with us

:12جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر سوامی پرساد موریہ کے خلاف عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سلطان پور کی عدالت نے انہیں 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سال 2014 میں دیوی دیوتاؤں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں اتر پردیش کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ بدھ کو عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تو ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ (ایم پی ایم ایل اے) نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ اب اس معاملے میں سماعت کی تاریخ 24 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ سوامی پرساد موریہ کے خلاف کوئی نیا گرفتاری وارنٹ نہیں ہے بلکہ وارنٹ پہلے ہی جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ہائی کورٹ سے 2016 اس پر اسٹے لے رکھا تھا۔ 6 جنوری کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے موریہ کو 12 جنوری کو حاضر ہونے کے لیے کہا تھا اور جب وہ پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ کر دیا گیا۔

سوامی پرساد موریہ ان دنوں یوپی کی سیاست کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے چہروں میں سے ایک ہیں انہوں نے حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے کابینہ وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بی جے پی پر پسماندہ دلتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل انکا استعفیٰ ریاست میں بھاجپا کیلئے ایک نیک شگون قرار نہیں دیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا