English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان : امریکا

share with us


واشنگٹن: 29/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر جو بائیڈن نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا، پابندی کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے اومیکرون ویرینٹ کے باعث جنوبی افریقہ اور دیگر 7 افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی جو اب 31 دسمبر سے ہٹا دی جائے گی۔

جن افریقی ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں بوٹسوانا، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق اور ملاوی شامل تھے۔

مذکورہ پابندی کے تحت امریکی شہری یا دیگر افراد ان ممالک سے امریکا کا سفر نہیں کر سکتے تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے لیے عائد کی گئی ان سفری پابندیوں میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں۔

 

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا