English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی شہری نے اپنے گھر کی حدود بڑھانے کیلئے قبرستان کی دیوار گرا دی

share with us

 

26/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)برطانوی شہری نے اپنے گھر کی حدود بڑھانے کیلئے قبرستان کی دیوار گرا دی، شہریوں نے قبرستان کی زمین پر قبضے کیخلاف انٹرنیٹ پر مہم شروع کردی۔

قبرستان ایسے انسانوں کی بستی کو کہتے ہیں جو بے ضرر ہوتے ہیں اس کے باوجود کوئی قبرستان میں رہنا پسند نہیں کرتا اور اکثر لوگ کو قبرستان میں اکیلے جانے یا رات گزارنے سے شدید خوفزدہ ہوتے ہیں۔

برطانیہ میں ایک ایسا شخص مقیم ہے جس نے اپنے گھر کی حدود بڑھانے کےلیے شہر خاموشاں کی کچھ زمین اپنے گھر میں شامل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق 73 سالہ برطانوی شہری کرس رائن کا گھر قبرستان کی دیوار متصل تھا لیکن اب ان کا گھر قبرستان کی حدود میں آچکا ہے کیوں کہ رائن نے قبرستان کی دیوار گرا کر اپنے گھر کی حدود بڑھا لی ہے۔

ایک شخص کا کہنا ہے کہ قبرستان کی زمین گھر میں شامل کرنے کی وجہ سے ان کے اجداد کی قبریں متاثرہ ہوئی ہیں۔

انٹرنیٹ پر کرس رائن کے خلاف شدید مہم چل رہی ہے جس پر رائن نے متنازع بیان دیا کہ قبرستان کی دیوار سے انتہائی خستہ حالت میں تھی جسے گرا دیا تاکہ اپنی اور اپنی اہلیہ کو محفوظ رکھ سکوں۔

73 سالہ برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ عمر کی 70 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اب ان کےلیے لوہے کی سیڑھیوں سے چڑھنا اترنا خطرناک ہے کیوں کہ اس پر پھسلن بہت زیادہ ہوگئی تھی، صحت اور حفاظت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گھر کی حدود میں اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی مخالفت پر کونسل نے کرس رائن کو اپنے گھر کی بڑھائی ہوئی حدود گرانے اور قبرستان کی دیوار کی جگہ واپس لوٹانے کا نوٹس دیا ہے جس پر رائن نے کونسل کے نوٹس کے خلاف اپیل کرنے ارادہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی شہری کا کہنا تھا کہ کونسل کے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ قبرستان کی دیوار خستہ حالت کے باعث پہلے ہی گر چکی تھی

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا