English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس نے گوگل اور ميٹا پر جرمانے عائد کر ديے

share with us


25/ڈسمبر/2021(فکروخبر/ذرائع)روسی دارالحکومت کی ايک عدالت نے گُوگل پر ايک سو ملين ڈالر اور فيس بک کی ملکيت والی کمپنی ميٹا پر ستائيس ملين ڈالر کا جرمانہ عائد کر ديا ہے۔ تگانسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فيصلے ميں کہا ہے کہ گُوگل کو متعدد مرتبہ ممنوعہ مواد ہٹانے کے ليے کہا گيا تاہم اس کمپنی نے ايسا نہ کيا۔ گوگل کمپنی نے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا اور کہا گيا ہے کہ قانونی دستاويزات کا جائزہ ليا جا رہا ہے، جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کيا جائے گا۔ جمعے کو روسی عدالت نے ميٹا کے خلاف بھی ممنوعہ مواد نہ وٹانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کيا۔ روسی حکومت ان دنوں ٹيکنالوجی کمپنيوں پر دباؤ ڈالنے کی پاليسی پر عمل پيرا ہے۔

 

DW News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا