English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا

share with us

کویت سٹی: 31اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کویت نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، اور لبنانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب اور بحرین نے بھی لبنان سے سفیر واپس بلا لیا تھا، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے لبنان سے درآمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

یہ اقدام لبنانی وزیر اطلاعات کے یمن جنگ سے متعلق متنازع بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، لبنان کے وزیر اطلاعات نے چند روز قبل سعودی عرب کی مخالفت میں بیان دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے مملکت مخالف بیان پر 27 اکتوبر کو رد عمل دیا گیا تھا، لبنانی عہدے دار اب ہر تھوڑے روز کے بعد سعودی حکومت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، جس میں وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا