English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرین خان معاملہ کے گواہ کو پونے پولس نے کیا گرفتار، کیا سمیر وانکھیڑے کے تعلق کھلیں گے مزید راز ؟؟

share with us

ممبئی:28 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کروز ڈرگز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک متنازعہ گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ گوساوی کے خلاف دھوکہ دہی کے کئی مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک معاملہ میں پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ پونے پولیس کے مطابق گوساوی کو دیر رات گرفتار کیا گیا ہے۔

کرن گوساوی کے خلاف پونے کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے۔ یہ 2018 کا معاملہ ہے۔ ان کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے فرار چل رہا تھا۔ پونے پولیس کی دو ٹیمیں گوساوی کو گرفتار کرنے کے لیے یوپی بھی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق 2018 میں کرن گوساوی اور شیربانو قریشی نے پونے کے چنمے دیشمکھ نامی نوجوان کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کی لالچ دے کر اس سے 3 لاکھ روپے کی ٹھگی کی تھی۔ اس معاملے میں پونے پولیس پہلے ہی ممبئی سے شیربانو قریشی کو گرفتار کر چکی ہے اور اب گوساوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کرن گوساوی وہی شخص ہیں جو آرین خان کے ساتھ سیلفی لے کر بحث میں آیا تھا۔ گوساوی آرین کیس میں این سی بی کا گواہ بھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا