English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان میں پیگاسس جاسوسی معاملہ کی تحقیقات پر کیا بولے اسرائیلی سفیر

share with us

نئی دہلی:28 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے آج کہا کہ پیگاسس جاسوسی کے الزامات اور سپریم کورٹ کے ذریعہ اس کی تحقیقات خالصتاً ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں اس کا کوئی فریق نہیں ہے۔ ہندوستان میں اسرائیل کے نئے سفیر نور گیلن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیگاسس سافٹ ویئر بنانے والی این ایس او ایک نجی کمپنی ہے۔ سافٹ ویئر کی قسم کو مدنظر اس کے لیے ایکسپورٹ لائسنس لینا لازمی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اسے غیر سرکاری عناصر کو برآمد نہیں کرنا چاہیے۔ یہاں ہندوستان میں جو کچھ ہوا وہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

نور گیلن سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستانی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا تھا، جو ان کے بیان سے واضح نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو پیگاسس جاسوسی معاملے کی ایک ماہر کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ تحقیقات چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر۔ وی رویندرن کو تفویض کی گئی ہے۔

سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران آلوک جوشی اور ڈاکٹر سندیپ اوبرائے جسٹس رویندر کی مدد کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ جسٹس رویندرن کی نگرانی میں سائبر اور فارنسک ماہرین پر مشتمل تین رکنی تکنیکی کمیٹی پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا