English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل پھر ہوا مہنگا

share with us

نئی دہلی:27 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن پرسکون رہنے کے بعد پھر آگ لگ گئی۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ممبئی میں پٹرول 113.76 روپے اور ڈیزل 104.71 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.97 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.60 روپے اور ڈیزل 103.25 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول 103.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 21 پیسے کا رہ گیا ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 102.17 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.96 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.06 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری چھونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 27 میں سے 20 دنوں تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 6.30 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.90 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز نرمی کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 84.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو اکتوبر 2014 کے بعد سے سات سال کی بلند ترین سطح ہے، باوجود اس کے کہ یہ 0.72 فیصد گر کر تین سال کی بلند ترین سطح 85.78 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.64 فیصد کم ہے۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام ——— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 107.94————— 96.67

ممبئی ————— 113.76————— 104.71

چنئی ————— 104.70 ————— 100.89

کولکاتا —————108.41————— 99.75

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا