English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرکاری بس ملازم(کنڈکٹر) کا طلباء کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ برتاؤ :طلباء کا احتجاج

share with us

ایسے ماحول میں طلباء کو دروازتے پر لٹک کر جانا پڑتا ہے جس سے حادثات پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ علاوہ ازیں بس میں بھیڑ رہنے کی وجہ سے طلباء کو اپنا ڈیلی بس پاس بھی دکھانے میں مشکلات پیش آتی ہیں اس کے باوجود بس کنڈکٹر پاس دکھانے لیے زبردستی کرتے ہیں مگر حادثات سے بچنے کے لیے طلباء پاس نہیں دکھا پاتے ۔ کنڈکٹر اس موقع طلباء کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ برتاؤ کرتے ہوئے بعض مرتبہ وہ کالر پکڑکر کھینچاتانی پر اُترآتاہے اور بس روک کر طلباء کو اتاردیا جاتا ہے ۔ یہ ایک دو دن کا نہیں بلکہ روزانہ کا معمول ہے ۔ کنداپور سے بھٹکل اور بھٹکل سے کنداپور جانے والی بس اسکول جانے والے طلباء کو بس میں سوار ہونے کا موقع نہیں دیا جاتا اور دیگر مسافر ہوں تو ان کو روک کر پہلے مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے اور طلباء سوار ہونے سے پہلے ہی بس چل پڑتی ہے اور مجبوراً طلباء کو لٹک کر سوار ہونا پڑتا ہے اور اس طرح طلباء کو بڑی پریشانیاں پیش آتی ہیں۔ کئی مرتبہ تو طلباء بڑے حادثات کے منھ سے نکل آتے ہیں ۔ اس میمورنڈ م میں طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کئی ساری پریشانیوں کی وجہ سے مذکورہ بالابس کے کنڈکٹر کا دوسری جگہ تبادلہ کیا جائے۔ اس موقع پر کئی طلباء موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا