English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا سمیر وانکھیڑے نے ایک دلت کا حق چھینا !

share with us

ممبئی:26 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)کروز ڈرگس معاملہ میں مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک اور این سی بی ممبئی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے میں چل رہے الزام برائے الزام کے درمیان نواب ملک نے ایک نیا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وانکھیڈے نے ایک دلت کا حق چھینا ہے۔

نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سمیر وانکھیڈے کا جو برتھ سرٹیفکیٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے وہ اصلی ہے اور اگر انہیں یہ فرضی لگتا ہے تو وہ اصل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی جسارت کریں۔ نواب ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سمیر وانکھیڑے نے ایک دلت کا حق چھینا ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایک این سی بی افسر کا خط موصول ہوا ہے اور وہ ڈی جی نارکوٹکس کو یہ خط ارسال کرتے ہوئے گزارش کرتے ہیں کہ اس خط کو سمیر وانکھیڈے کے خلاف کی جا رہی تفتیش میں شامل کیا جائے۔ نواب ملک نے مزید کہا کہ این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے ممبئی اور تھانے میں دو پرائیویٹ لوگوں کے توسط سے کچھ لوگوں کے موبائل فون کی غیر قانونی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا