English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس کی حکومت بنے پر کسی بھی بیماری میں 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوگا: پرینکا گاندھی

share with us

:25 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر اتر پردیش کے عوام سے بڑا وعدہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو 10 لاکھ روپے تک کی کسی بھی بیماری کا مفت علاج کیا جائے گا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے دور میں حکومت کی لاپرواہی اور اب ریاست میں پھیلے بخار کی وجہ سے یوپی کے صحت نظام کی خستہ حالت سب نے دیکھی۔ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر کسی بھی بیماری پر 10 لاکھ روپے تک کا مفت سرکاری علاج دیا جائے گا۔

اس سے قبل، پرینکا گاندھی نے 2022 میں کانگریس کی حکومت بننے پر انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ پاس لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے خواتین کو 40 فیصد اسمبلی ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا