English   /   Kannada   /   Nawayathi

محض گزشتہ ۱۸ مہینوں میں پٹرول ۳۶ روپئے ہوچکا ہے مہنگا ،راہل گاندھی نے اسے ٹیکس ڈکیتی قراردیا

share with us

نئی دہلی:24 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے پیش نظر ایک بار پھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’پٹرول کی قیمتوں پر ٹیکس ڈکیتی بڑھتی جا رہی ہے۔ کہیں الیکشن ہوں تو تھوڑی روک لگے۔‘‘

 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ کیا گیاہے، جس سے مئی 2020 کے اوائل سے پیٹرول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 36 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے تک اضافہ ہوا ہے

تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد تازہ ترین اضافے نے ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں کواپنی بلند ترین سطح پر دھکیل دیا ہے۔ جبکہ تمام بڑے شہروں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے اوپر ہے ، ایک درجن سے زائد ریاستوں میں ڈیزل بھی اس سطح کو عبور کر چکا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 مئی 2020 کے بعد سے حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی کو ریکارڈ سطح پر بڑھانے کے فیصلے کے بعد اب کل 35.98 روپے فی لیٹربڑھائی جا چکی ہے ۔ اس عرصے میں ڈیزل کی قیمتوں میں 26.58 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا