English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابی ریلی میں اویسی کی مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل

share with us

:24 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)مغربی اترپردیش کے میرٹھ کے کٹھور اسمبلی حلقے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک انتخابی ریلی منعقد کی گئی۔ اس دوران رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اپنی تقریر میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو بیاں کرتے ہوئے انہیں متحد ہونے کی بات کہی۔
انہوں کہا کہ ریاست میں یوگی حکومت کے دور اقتدار میں مسلمان سب سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے حقوق کی حق تلفی کرتی ہیں۔

انہوں نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پارٹی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا اس بار اگر مسلمانوں کو اپنا حقوق حاصل کرنا ہے تو سب کو متحد ہوکر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ آنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوپی میں 37فیصد مسلمان اگر متحد ہو گئے تو کوئی بھی جماعت ان کا استعمال نہیں کر سکے گی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا