English   /   Kannada   /   Nawayathi

طویل ترین لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان، جانیے یہ کس ملک میں نافذ تھا؟

share with us

21 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرونا وائرس کے باعث عائد دنیا کے طویل ترین لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میلبرن میں کرونا کے باعث لگا کرفیو آج رات بارہ بجے ختم ہوگا، جس کے بعد تمام ریستوران ، بیوٹی پارلر پوری رات کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق آج رات 11 بج کر 59 منٹ سے پب اور کیفے میں ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے 20 افراد کو ایک وقت میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور میں 50 افراد کی اجازت ہے۔

حکام کے مطابق وکٹوریہ ریاست میلبرن جس کا دارالحکومت ہے، اس میں سولہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ڈبل ڈوز ویکسینیشن 70 فیصد سے بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے جمعرات کو تصدیق کی کہ ریاست نے یہ ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ ویکسی نیشن 80 اور 90 فیصد پر پہنچنے کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مارچ دو ہزار بیس سے میلبرن شہر میں تقریباً نو مہینوں تک لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم تھا، جو دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن ہے اور بیونس آئرس میں 234 دن کے لاک ڈاؤن سے بھی آگے نکل گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا