English   /   Kannada   /   Nawayathi

۷ گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہوئی سوشل میڈیاپلیٹ فارم کی خدمات ،صارفین کو پریشانی کا سامنا

share with us

:05 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)پوری دنیا میں ہنگامہ کے بعد فیس بک ، وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام کی خدمات بحال ہو گئیں ۔ کل شام سے سوشل میڈیا کے ان پلیٹ فارمس کی جو خدمات ٹھپ ہو گئی تھیں تو ایسا محسوس ہوا جیسے پوری دنیا تھم سی گئی ہو۔ واضح رہے ان تینوں پلیٹ فارمس کی کمپنی نے یقین دلایا تھا کہ وہ اس کو بحال کر نے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پھر بھی اس کی بحالی میں کئی گھنٹے لگے۔ ان کی خدمات ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں زبردست تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

جیسے ہی سوشل میڈیا کے یہ پلیٹ فارمس کی خدمات ٹھپ ہوئیں ویسے ہی لوگوں نے نہ صرف سوالوں کی بھرمار لگا دی بلکہ ساتھ میں طرح طرح کے بیان اور ویڈیو شئیر کئے جانے لگے۔ واضح رہے ان کی خدمات تو کچھ گھنٹوں بعد ہی بحال ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن صارفین کو اس میں کئی طرح کی دقتیں تھی اور یہ خدمات رک رک بحال ہو رہی تھیں۔

فیس بک نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے مطلع کیا تھا کہ انھیں مسئلہ کی جانکاری ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔ فیس بک نے اس کے لیے صارفین سے معافی بھی مانگی تھی۔دوسری طرف وہاٹس ایپ نے بھی اس تعلق سے ٹوئٹر کے ذریعہ ہی جانکاری فراہم کی تھی۔ وہاٹس ایپ کا کہنا تھا کہ جلد ہی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انسٹاگرام نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے صارفین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی میڈیا رپورٹس میں ان تینوں پلیٹ فارمس کے علاوہ کچھ دیگر ویب سائٹس میں بھی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ رات تقریباً 11 بجے تک مسئلہ کا حل تلاش نہیں کیا جا سکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا