English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھیم پور کھیری (یوپی) میں کسانوں کا قتل بہیمانہ اور شرمناک۔ وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیں : ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا مطالبہ

share with us

 


نئی دہلی: 04/اکتوبر2021(فکروخبر/پریس ریلیز)ویلفیئر پارٹی آف انڈیا بی جے پی کارواں کے ذریعہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو بہیمانہ طریقہ پر  کار سے روندکر مار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تی ہے اور اقتدار  کے نشے میں چور وبد مست  وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نیز قافلہ میں شامل مرکزی مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کے فی الفور استعفی کا مطالبہ کرتی ہے۔
    ویلفیئر  پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں لکھیم پور کھیری (یو پی) کے شرمناک و المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہو ئے کسانوں کے خاندانوں سے تعزیت کی۔ ا نہوں نے کہا ا نتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ قانون بنانے اور اس کے تحفظ کا دم بھرنے والوں نے کھلے عام قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑا دیں، جب کہ کسان محض اپنے دستوری حق کا استعمال کرتے ہوئے زرعی قوانین کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت احتجاج کررہے کسانوں سے اپنی انا اور ہٹ دھرمی کے باعث ڈائیلاگ کرنے میں ناکام ہو گئی تو اس نے تشدد اور ظلم کا راستہ اختیار کر تے ہو ئے انھیں زخمی اور ہلاک کرنا شروع کردیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بہیمانہ واقعہ کی سپریم کورٹ کے  سٹنگ جج کے ذریعہ غیر جانبدارانہ جانچ کروائی جائے اور مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے نیز ہلاک اور زخمی کسانوں کے خاندانوں کو بھرپور معاوضہ ادا کیا جائے۔
    انہوں نے ملک کے انصاف پسند شہریوں کو آواز دی کے وہ اس بہیمانہ واقعہ کے خلاف پوری قوت سے صف آراء ہو۔ یہ وقت اس بات کا تقاضہ  کر رہا  ہے کہ ملک کے عوام اس ظالم و قاتل حکومت کو مرکز و ریاست کے اقتدار سے بے دخل کردیں۔
    ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اس غیر انسانی اور شرمناک واقعہ کو بیان کرنے کے لئے الفاظ ناکافی ہیں۔ اس واقعہ نے  دنیا میں بھارت اور اس کی جمہوریت کی بہت خراب تصویر بنائی ہے،جس سے ہر بھارتی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔اس واقعہ نے جلیاں والا باغ قتل عام کے زخم تازہ کردئے ہیں۔ اگر فوری طور پر زرعی قوانین واپس نہیں لئے گئے تو اندیشہ ہے کہ پورے ملک میں آگ نہ لگ جائے۔

                                            جاری کردہ

                                                میڈیا کوآر ڈی نیٹر
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا