English   /   Kannada   /   Nawayathi

آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے نامور شاعر و صحافی محمود شاہد ڈاءریکٹر وسیلہ ٹی وی کی تہنیت و اعتراف خدمات کے لئے انمول رتن ایوارڈ ، ڈاکٹر ایم اے فردین، کارواں اردو جناب ایس کے نصیر الدین نے دی مبارکباد‎‎

share with us
shahid-mahmood

 

: 04/اکتوبر2021(فکروخبر/پریس ریلیز)اردو ہے جس کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔ کارواں اردو کے جنرل سیکرٹری و ڈاءیریکٹر وسیلہ ٹی وی کے اردو زبان وادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف خدمات کے لئے آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس کی جانب سے آج کڑپا کے کارواں اردو آفس میں خصوصی تبادلۂ خیال و آج اردو زبان وادب اور تعلیم کی صورتحال پر دوران گفتگو ڈاکٹر مختار احمد فردین نے کارواں اردو کے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ

محمود شاہد صاحب کے 50/سالہ اردو زبان وادب کے خدمات قابلِ ستائش اور مبارکباد ہیں اور اس سلسلے کی کڑی آج ہمیں دورہ کڑپا کے موقع پر انکی گلپوشی و شالپوشی کیساتھ اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے سرپرست کارواں اردو جناب ایس کے نصیر الدین صاحب اور نظیر احمد صاحب، سعید خان سعید، سید اسمعیل صاحب، محمد غوث خان اور جناب بی نصر الدین صاحب کے ہاتھوں، اس خاص موقع پر ڈاکٹر مختار احمد فردین نے محمود شاہد صاحب کے خدمات پر مکمل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

محمود شاہد صاحب جہاں ایک صحافی ہیں وہیں ایک اردو زبان وادب کے قد آور شخصیت کے مالک آپکی شاعری اور تنقیدی جائزہ و نظریات کا کمال وسیلہ ٹی وی کے ادبی پروگرام میں دیکھ سکتے ہیں

آج ہمیں فخر و ناز ہے کہ مدتوں بعد انکے اعتراف خدمات کے لئے انکا ہی شہر کڑپہ چنا اور آج اردو کے انمول رتن ایوارڈ سے سرفراز ہوئے اور اسطرح سے آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس نے اپنی اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے حقیقی اردو زبان وادب اور تعلیم کے خدمات انجام دینے والے محمود شاہد صاحب کو کارواں اردو کے عہدیداران کے درمیان تالیوں کی گونج میں ایوارڈ سے نوازا گیا، آج کا دن اردو زبان وادب کے لئے اہم ترین دن ہیں اس موقع پر مہمانان نے شعری نشست میں اپنا تازہ کلام بھی سناءے اور پروگرام کا آغاز نعت پاک سے جناب نظیر احمد صاحب نے عقیدت واحترام پیش کیا رسول پاک صلی علیہ وسلم میں، شکریہ جناب محمود شاہد صاحب نے اپنے ادارہ کی جانب سے ادا کرتے ہوئے پھر ایک ملاقات کا واعدہ اور تہنیت پیش کرنے کے اظہار تشکر ادا کرتا ب اور اس طرح سےاجلاس کے ختم ہونے کا اعلان کیا ۔۔۔کہ۔۔۔۔ سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا