English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹر ہندو ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کریں گے : شری کانت

share with us

وجنے پور18 ستمبر2021(فکروخبرنیوز/بشکریہ سالار،رفیع بھنڈاری) آنے والے دنوں میں ریاست کے کٹر ہندو ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کو سبق سکھا کر اقدار سے بی جے پی کو بے دخل کریں گے ۔ یہاں ضلع یوتھ کا نگریس کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو یوم سیاہ تصور کرتے ہوئے یومِ بے روزگار منایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع یوتھ  کانگریس کے صدر شری کانت چھایا گول نے یہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر سرکل میں ایک احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا اور بتایا کہ میسور میں ایک ہندو مندر کو مسمار کرتا اور اس ضمن میں متعلقہ بی جے پی رکن پارلیمان کا دوہرا رویہ ہندوؤں کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت در اصل مندر کے نام پراقتدار میں آ کر ہندوؤں اور مندروں کو بھول کر اقتدار کے نشے میں ہے اور مزے اٹھا رہی ہے ۔ مگر ہندوؤں اور مندروں کی رتی برابر کی اس کو فکر نہیں ہے۔ چھایا گول نے بتایا کہ کسی بھی عبادت گاہ کو بغیر کسی کام یا حکومت کی مرضی کے مسمار کرنا اتنا آسان کام نہیں مگر ریاستی حکومت اس ضمن میں پلا جھاڑتی ہوئی متعلقہ تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنرکو موردِ الزام قرار د ے رہی ہے۔ جبکہ اصل ذمہ دار ریاستی حکومت ہے ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت کی دوغلی پالسی سے ہندو بیزار ہیں اور آنے والے انتخابات میں ریاست کے ہندو بی جے پی کو سبق سکھاکر اقتدار سے بے دخل کریں گے تو دوسری جانب کانگریس تمام مذاہب کو ساتھ لے کر ان کے مذاہب کے جذبات کو مجروح کیے بغیر آنے والے انتخابات میں یقیناً اقتدار پر آئے گی۔ شری کانت نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی سالگرہ دراصل نوجوانوں کے لیے سیاہ دن سے بڑھ کر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ہر سال 2 کروڑ ملازمتوں کا بھروسہ دلایا تھا مگر 7 سال میں 14 کروڑ نوکریاں دینے کیے بجائے 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے مگر کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے مقامی رہنمائوں اور پارٹی ورکرس کی جاننب سے ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر کو پیش کرتے ہوئے بے روزگار کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا