English   /   Kannada   /   Nawayathi

رامپور میں سڑکوں پر تیرتی لاشوں کا کیا ہے معمہ ؟

share with us

:20 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)رامپور میں گزشتہ روز مسلسل بارش کی وجہ سے ٹیلی فون ایکسچنج والی کالونی کی قبرستان میں کافی زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی لاشیں قبروں سے باہر آگئیں اور پانی میں تیرنے لگیں۔ لاشوں کے باہر آنے سے گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور مقامی لوگ اسے میونسپلٹی کی لاپروائی قرار دے رہے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں موسم برسات کے شروع ہوتے ہی ضلع انتظامیہ اور میونسپلٹی کے اہلکاروں کی لاپروائی کی ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جس سے ہر ایک کی آنکھ حیرت زدہ ہے۔

دراصل رامپور میں گزشتہ روز برسات کی دوسری بارش ہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے محض پانچ سو میٹر کی مسافت پر واقع ٹیلی فون ایکسچنج والی کالونی کے قبرستان میں اتنا زیادہ پانی جمع ہوگیا کہ قبروں سے لاشیں باہر آگئیں اور تیرنے لگیں۔

ضلع انتظامیہ اور میونسپلٹی کی لاپروائی سے برسات کے پانی کی نکاسی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے نالے کا پانی سڑکوں میں جمع ہونے کے ساتھ ساتھ اب قبرستانوں میں بھی جمع ہونے لگا ہے اور مقامی لوگ اسے میونسپلٹی کی لاپروائی قرار دے رہے ہیں۔

علاقے میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد میونسپلٹی کے اہلکار قبرستان میں پہنچ کر موٹر کے ذریعہ پانی کو باہر نکالا جارہا ہے۔

قبرستان کا معائنہ کرنے پہنچیں بہوجن سماج پارٹی کی رہنما اور میونسپل بورڈ کی چیئرپرسن کے عہدے کی سابق امیدوار شہلا خان نے میونسپل بورڈ کی موجودہ چیئرپرسن فاطمہ جبیں اس لاپروائی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔

انھوں نے کہا کہ ابھی برسات کی شروعات ہی ہے اور جس طرح سے چیئرپرسن نالے نالیوں کی صفائی کرانے میں کوتاہی برت رہی ہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ نالے بلاک ہونے کی وجہ سے پانی قبرستانوں تک پہنچ چکا ہے اور یہاں قبروں میں سے لاشیں باہر آگئی ہیں۔ اس لیے اب تک کہ وہ سب نا اہل چیئرپرسن ثابت ہوئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا