English   /   Kannada   /   Nawayathi

4 مئی کے بعد 27 مرتبہ بڑھے پٹرول ڈیزل کے دام

share with us

نئی دہلی:20 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ، جس سے دہلی اور کولکاتا میں پہلی بار پٹرول 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگیا۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گئیں۔ اتوار کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.22 روپے اورڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے ریکارڈ 87.97 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 103.36 روپے اور ڈیزل 30 پیسے کے اضافے سے 95.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہورہا پے۔

کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ خییال رہے ہٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 97.36 —————— 87.97

ممبئی ۔————— 103.36 —————— 95.44

چنئی —————- 98.40 -—————-- 92.58

کولکاتا ———— 97.12 —————— 90.82

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا