English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایودھیا زمین گھوٹالہ معاملہ میں بی جے پی پر اپوزیشن حملہ آور ، سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ

share with us

:20 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے چندے کی رقم میں لوٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’رام دروہ‘ (رام سے غداری) قرار دیا اور کہا کہ اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ رام مندر کے نام پر اکٹھا چندے میں لوٹ کی خبریں ہر دن آ رہی ہیں اور اس میں انکشاف ہو رہا ہے کہ لاکھوں کی زمین رام مندر ٹرسٹ کو کروڑوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ معاملے میں امسال 20 فروری کو محض 20 لاکھ روپیے میں خریدی گئی زمین مندر تعمیر کے لیے 20 مئی کو دو کروڑ 50 لاکھ روپیے میں فروخت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 79 دن میں ایودھیا میں اس سودے میں زمین کی قیمت تین لاکھ روپیے یومیہ کی شرح سے بڑھی ہے۔ قبل ازیں مزید ایک انکشاف ہوا ہے جس میں دو کروڑ روپیے کی زمین کچھ منٹوں میں 18.5 کروڑ روپیے میں فروخت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیرو، برازیل، جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے لئے تجارتی پروازوں پر عائد پابندی میں کی توسیع

ترجمان نے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ رام کے نام سے کی گئی یہ لوٹ ’رام دروہ‘ ہے اور مندر تعمیر کے لیے چندے کے پیسے میں کس قدر ہیرا پیھری ہوئی ہے‘ اس کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں فوراً تفتیش کروائی جانی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا