English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر میں کیا ہونے جا رہا ہے ! ۲۴ جون کو وزیراعظم مودی کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے کریں گے ملاقات

share with us

:19 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی غرض سے اور وہاں کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو وہاں کی سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ اطلاع افسران نے دی ہے۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد وزیراعظم مودی کے جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ اس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزراء کے شامل ہونے کی امید ہے۔

افسران نے بتایا کہ مرکزی قیادت نے نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری اور پیپلس کانفرنس کے سجاد لون کو دعوت دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے جمعہ کی رات خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں مرکز سے 24 جون کو ہونے والی میٹنگ کے لئے فون آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ میں اپنی پارٹی کے اراکین سے بات کرنے کے بعد ہی آخری فیصلہ کروں گی۔

واضح رہے کہ پی اے جی ڈی جموں و کشمیر میں پارٹیوں کا اتحاد ہے، جس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی شامل ہیں جو مرکز کے اگست 2019 کے ریاست مخالف فیصلوں کے بعد وجود میں آیا تھا۔ اس سلسلہ میں جے کے اے پی کے صدر بخاری نے کہا کہ اس مجوزہ اجلاس کا میں استقبال کرتا ہوں، اگر بات چیت ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا