English   /   Kannada   /   Nawayathi

6 سے 8 ہفتوں میں آسکتی ہے کورونا کی تیسری لہر : ایمس کے ڈائریکٹر نے کیا خبردار

share with us

ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر دھیرے دھیرے کم ہوتی جا رہی ہے، لیکن اس درمیان تیسری لہر کا خدشہ بھی بار بار ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیسری لہر بہت قریب ہے اور ریاستوں کے ذریعہ سختی کم کیے جانے کے سبب لوگوں نے بداحتیاطی کی تو اس کا اثر بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے اس سلسلے میں ایک اہم بیان دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں دستک دے سکتی ہے، اور اس سے بچنا ممکن نظر نہیں آ رہا۔

ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ اَن لاک شروع ہونے کے بعد لوگوں میں لاپروائی پھر سے دکھائی دے رہی ہے۔ لوگوں نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر سے بھی کوئی سبق نہیں لیا ہے۔ لوگوں کی بھیڑ ایک بار پھر جگہ جگہ جمع ہونے لگ گئی ہے۔ اگر ایسا ہی حال رہا تو آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں تیسری لہر آ سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں آئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں اندازہ کیے گئے وقت سے پہلے تیسری لہر آ سکتی ہے۔ اس بات کی جانکاری وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی طرف سے تشکیل کی گئی ایکسپرٹس کمیٹی نے دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا