English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ کی وارداتوں میں اضافہ

share with us

:15 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راجستھان میں ایک بار پھر موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں زراعت کے لیے گائے لے جا رہے ایک کسان کو ’گائے اسمگلنگ‘ کے شبہ میں گئو رکشکوں کی بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ معاملہ چتوڑ گڑھ ضلع کا ہے جہاں بھیڑ نے لاکھ منت سماجت کے بعد بھی راجستھان سے گائے خرید کر مدھیہ پردیش کے جھابوا لے جا رہے دو کسانوں کی پٹائی کر دی۔ ان میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا اور دوسرے کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واقعہ گزشتہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے جب راجستھان-مدھیہ پردیش کی سرحد پر بھیڑ نے کسانوں کی پِک اَپ وین کو روک لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ پولس نے اس پورے معاملے میں 19 لوگوں کو نامزد کیا ہے اور 10 لوگوں کی اب تک گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب جھابوا باشندہ بابو لال بھیل اور پنٹو بھیل ایک پِک اَپ وین میں تین گائے خرید کر اپنے گھر لے جا رہے تھے۔ کسان نے زراعت میں استعمال کے لیے یہ گائیں خریدی تھیں۔ لیکن چتوڑ گڑھ ضلع کے رائیتی گاؤں کے پاس مقامی لوگوں نے گائے اسمگلنگ کے شبہ میں پِک اَپ وین کو روک لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پِک اَپ وین میں گایوں کو دیکھ کر بھیڑ نے بابو لال اور پنٹو پر لاٹھی-ڈنڈوں کی بارش کر دی۔ انھیں لات-گھونسوں سے بھی مارا گیا اور اس دوران دونوں کا موبائل بھی چھین لیا گیا۔ جب اس واقعہ کی خبر پولس کو ملی تو وہ فوراً پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔ ڈاکٹروں نے بابو لال کو مردہ قرار دے دیا جب کہ پنٹو کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ پولس نے پنٹو بھیل کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا