English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی کے کے ساتھ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ماتھ دینے کےلئے تیار ممتابنرجی

share with us

:15 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاہانہ فتح حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی نظر اب لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر پرشانت کشور عرف پی کے کی ٹیم ’آئی پیک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ معاہدہ 2024 لوک سبھا انتخابات تک کے لیے کیا گیا ہے، لیکن 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات تک پی کے کی ٹیم انھیں مشورہ دیتی رہے گی۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بار آئی-پیک میں پرشانت کشور اس طرح متحرک نہیں رہیں گے جیسا کہ پہلے ہوا کرتے تھے۔ ایسا اس لیے کیونکہ پرشانت پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اب اپنی جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئی پیک اور اس کی 9 رکنی ٹیم پرشانت کے بغیر کس طرح کام کرتی ہے اور یہ کتنی مہارت کے ساتھ ترنمول کانگریس کو مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں فائدہ پہنچاتی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق ترنمول کانگریس اور آئی-پیک کے درمیان ہوئے معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ آئی-پیک سبھی ریاستی انتخابات میں شامل ہوگا جس میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات بھی شامل ہیں۔ ترنمول کانگریس اور پرشانت کی ٹیم کے ساتھ ہوا یہ معاہدہ بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب تک جاری رہے گا۔ اس وقت تک یو پی، گجرات اور کرناٹک سمیت اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات بھی ہو چکے ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا