English   /   Kannada   /   Nawayathi

بزرگ کے ساتھ ہیبت ناک واقعہ :سنسان جگہ لے جا کر ماراپیٹا ، داڑھی کاٹ ڈالی ، اور جئے شری رام نعرہ لگانے کو مجبور کیا گیا

share with us

:14 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)غازی آباد کے لونی علاقے سے ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک معمر شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے۔ یہی نہیں، اس معمر شخص کی داڑھی کو ایک نوجوان قینچی سے کاٹ دیتا ہے۔تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرانا ہے اور اس معاملے میں ملزمین کی گرفتاری پہلے ہی کی جا چکی ہے۔

دراصل عبد الصمد نامی ان بزرگ کو مبینہ طور پر شرپسندوں نے اغوا کیا تھا جو انہیں سنسان مقام پر لے گئے، ان پر حملہ کیا اور انہیں 'جئے شری رام' اور 'وندے ماترم' کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ حملہ آوروں نے عبدالصمد پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام لگایا ۔ جبکہ ان میں سے ایک نے بزرگ کو چاقودکھا کر دھمکی دی۔متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے اس کی داڑھی کاٹ دی اور اسے دوسرے مسلمانوں پر بھی حملہ کرنے کی ویڈیو بھی دکھائی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ "میں اپنے راستے جارہا تھا جب ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے مجھے لفٹ کی پیش کش کی۔ بعدازاں دو اور افراد آٹو کے اندر آگئے اور مجھے بیٹھے رہنے کو کہا۔ پھر انہوں نے مجھے ایک جنگل میں لے جاکر ایک کمرے میں بند کردیا اور مجھے پیٹا۔ انہوں نےمجھ سے جئے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے لگانے کو کہا ، انہوں نے میرا فون بھی چھین لیا اور میری گھڑی تک توڑدی۔ پھر انہوں نے قینچی سے میری داڑھی کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بعد میں وائرل ہوا ہے اور ملزمین کے گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔ ظاہر ہے کہ ویڈیو نے پولیس کی سردرد ضرور بڑھا دی ہے۔ ویڈیو پر لوگ خوب تبصرہ کر رہے ہیں اور پولیس اور حکومت سے کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس لیے پولیس نے بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا ہے کہ اس معاملے میں گرفتاری پہلے ہی ہو چکی ہے۔
بتادیں کہ ماضی قریب میں، 'جئے شری رام' کے نعرے لگانےکو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں جھڑپوں اور تشدد کے متعدد واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا