English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل میں اضافہ کر حکومت نے کمائے ڈھائی لاکھ کروڑ روپئے : پرینکا گاندھی

share with us

نئی دہلی:10جون2021 (فکروخبر/ذرائع) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھا کر ڈھائی لاکھ کروڑ کی کمائی کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال 6 جون سے رواں سال 6 جون تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرکے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع حاصل کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ’’جب ملک مشکلات کا شکار تھا، لوگوں کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، تب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر ڈھائی لاکھ کروڑ کمائے، اس سے عام لوگوں کو کیا حاصل ہوا۔‘‘

ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا موازنہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا ’’6 جون 2020 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 71 روپے اور ڈیزل کی قیمت 69 روپے تھی۔ جبکہ 6 جون 2021 کو پٹرول کی قیمت 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت 85 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا