English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسان رہنما راکیشن ٹکیت نے ممتا بنرجی سے کی ملاقات

share with us

:09جون2021 (فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے بدھ کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مقامات کی۔ ملاقات کے دوران کھیتی اور مقامی کسانوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

راکیش ٹکیت نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسان تحریک کو حمایت جاری رکھیں گی۔ ہم ان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مغربی بنگال کو مثالی ریاست کے طور پر کام کرنا چاہئے اور کسانوں کو زیادہ فوائد فراہم کئے جائیں۔‘‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا، ’’صنعتیں بری طرح متاثر ہیں اور ادویات پر جی ایس ٹی عائد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 7 مہینے سے انہوں نے کسانوں کے بات تک کرنے کی زحمت نہی نکی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا