English   /   Kannada   /   Nawayathi

قوم کے نام خطاب :کیا وزیر اعظم نے راہل گاندھی کے مشورے پر کیا عمل !

share with us

نئی دہلی:07جون2021 (فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نےقوم سے خطاب کیاہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ویکسین پالیسی کو تبدیل کرنے کااعلان کرتے ہوئے وہی کچھ کہا جس کا سجھاوکچھ روز قبل ہی کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم کو دیا تھا ، وزیراعظم مودی نے کہا کہ ویکسی نیشن کی ذمہ داری اب مرکزی حکومت اٹھائے گی ۔ مرکزی حکومت ہی تمام ریاستوں میں ویکسی نیشن کا عمل پورا کریگی ۔ دو ہفتوں کے بعد مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو مفت ویکسین سپلائی کرے گی ۔ ملک میں کسی بھی ریاستی حکومت کو کچھ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا ۔

Image

 

واضح رہے کہ مرکز کی ویکیسین پالیسی کو لے کرایک طرف اپوزیشن جماعتیں مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بنا رہی تھی ، تو دوسری طرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تلخ تبصرے کئے جا رہے تھے جس کے بعد مرکزی حکومت کے پالیسی تبدیل کرنا ضروری ہو چکا تھا ، جس کے بعد آج وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کیا ،

  پی ایم مودی نے کہا کہ کسی بھی شہری کو ویکسین کے لیے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ کورونا 100میں آنے والی سب سے زیادہ اور خطرناک وبا ہے۔ انہوں نے اس وبا سے ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہارتغریت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور وقت پر آکجسین کی پیداوار اور سپلائی کو یقینی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہرحصہ سے جو لایا جاسکتا تھاوہ لایا گیاہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 16 جنوری تک مرکزی حکومت کے اختیارمیں ہی سب کچھ چل رہاتھا تاہم اس دوران ریاستیں حکومتوں نے کئی سوال کیے ہر فیصلہ مرکزی حکومت ہی کیوں کرتی ہے۔ جس کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں کے مطالبات کو دیکھتے ہوئے ویکسی نیشن کو لیکر مرکزی حکومت نے اپنی پالیسی کو تبدیل کردی ہے اور 25فیصد کا کام ریاستوں کو دیاگیاہے۔ریاستی حکومتوں کو ویکسین کو لیکر اقدامات کرنے پر انہیں بھی تجربات کا سامنا کرنا ہے۔ مئی کے مہینہ میں لوگوں کو دوسری لہر کی وجہہ سے پریشانی ہوئی ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا