English   /   Kannada   /   Nawayathi

قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ارون مشرا کو ہٹایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

share with us

نئی دہلی:06جون2021 (فکروخبر/پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹر ی محمد الیاس تمبے نے گزشتہ بدھ کو قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ ّآرسی) کے چیئرپرسن کے طور پر چارج سنبھالنے والے ارون کمار مشرا کو چیئر پرسن کے عہدے سے ہٹانے کا سختی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے پر کسی ایسے فرد کو تفویض کرنا جس کو انسانی حقوق کا بہت کم احترام ہو وہ انسانی حقوق کے تصور کی تضحیک کرنے کے مترادف ہے۔ یہ عہدہ مسٹر کے مودی کے بارے میں تعریف کرنے کے بدلے میں ملا ہے۔ محمد الیاس تمبے نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا کے حز ب اختلاف کے رہنما ملیکارجن کھڑگے جو سلیکشن پینل کے ممبر ہیں ان کی رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے ارون مشرا کی تقرری ہوئی ہے جو قانون کی حکمرانی کیلئے ایک چیلنج ہے۔ ارون مشرا کا ٹریک ریکارڈ قابل تعریف نہیں ہے۔ حکمرانوں کے حق میں فیصلہ سنانے میں ارون مشرا کی الگ پہچان ہے۔ سیاسی طور پر حساس مقدمات جس میں جسٹس لوہیا موت کیس بھی شامل تھا اس کیس کو بھارت کے سابق چیف جسٹسوں نے ارون مشرا کو دیا تھا۔ جس کے بعد ہی ارون مشرا کے چار ساتھیوں نے غیر معمولی پریس کانفرنس طلب کی تھی۔ اس سے ان کے ساتھیوں میں ان کی ساکھ کا پتہ چلتا ہے۔ ان کی وفاداری ہمیشہ عدالتی یا جمہوری اصولوں سے نہیں رہی بلکہ اپنے آقاؤں کے ساتھ رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سب سے زیادہ بااثر جونیئر جج بن گئے تھے۔ ان کا انتخاب اس فہرست میں سے کیا گیا تھا جس میں تین ریٹائرڈ چیف جسٹس تھے اوروہ کمیشن کی سربراہی کرنے والے پہلے غیر چیف جسٹس ہیں۔ ارون مشرا نے ہمیشہ یہ بات یقینی بنائی تھی کہ جو بھی فیصلے انہوں نے کئے وہ ان کے فاشسٹ آقاؤں کی خوشنودی کیلئے تھا اور انصاف، انسانیت، انسانی حقوق وغیرہ ان کی فکر نہیں تھی۔ سنجیو بھٹ کی جانب سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ، سہارا۔ برلا ڈائری کیس، لالو پرساد چارہ کیس اور ہرین پاندیا قتل کیس کچھ ایسی حساس کیس ہیں جن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارون مشرا نے عدالتی اخلاقیات اور انصاف کی پامالی کرتے ہوئے مودی، امیت شاہ کو خوش کرنے اور بچانے کیلئے فیصلے دیئے تھے۔ اس عہدے پر ارون مشرا کی تقرری کرکے آرایس ایس حکومت نے لالچی اور غیر انسانی افسروں کی خدمت میں یہ پیغام دیا ہے کہ اگر وہ ارون مشرا کے نقش قدم پر چلیں گے تو ضرور انہیں اس کا بدلہ ملے گا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری محمد الیاس تمبے نے کہا ہے کہ یہ عمل جمہوریت اور انصاف کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے، اس سے ایگزیکٹو اور عدلیہ برباد ہوجائے گی جو جمہوریت کے تین ستونوں میں سے دو ہیں اور انہوں نے غیر بی جے پی سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ سنگھی حکومت کی ایسی کارروائیوں کے خلاف متحد ہوجائیں جو ہمارے ملک کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا