English   /   Kannada   /   Nawayathi

من کی بات نہیں بلکہ بے معنی بات : راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

share with us

وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" پر ریمارک کرتے ہوئے، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کے روز کہا کہ ملک ایک مہینہ میں ایک بار ہونے والی "بے معنی بات چیت" کے ساتھ کووڈ-19 وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کانگریس کے رہنما نے کہا، کووڈ-19 کے خلاف لڑنے کے لئے کسی کو "صحیح نیت، پالیسی ، عزم" کی ضرورت ہے۔

راہل نے ہندی میں بھی ٹویٹ کیا، "کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے ، آپ کو صحیح نیت ، پالیسی ، عزم کی ضرورت ہے۔ اور مہینے میں ایک بار بے معنی بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔"

"من کی بات" قوم کو وزیر اعظم کا ماہانہ ریڈیو خطاب ہے ، جو ہر مہینے کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج صبح 11 بجے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 77 ویں قسط سے خطاب کیا۔

جمعہ کے روز ، کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر زوردار تنقید کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعظم اپنی ناقص ویکسین حکمت عملی ساتھ ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے ذمہ دار ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ کووڈ-19 کی شرح اموات غلط ہے۔ اور اگر مرکز نے فوری طور پر عمل نہ کیا تو اس وبائی بیماری کی متعدد لہروں سے جکڑے ہوئے رہ جائیں گے ، کیونکہ وائرس بدل رہا ہے۔

وایاناڈ کے رکن پارلیمان نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ بھارت کے پاس ویکسینیشن کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا