English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام دیو کے بیان کے خلاف 1 جون کو ملک گیر احتجاج کی تیاری میں ڈاکٹرز

share with us
babaramdev


نئی دہلی:30مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) ایلوپیتھی پر یوگ گرو رام دیو کےتبصرے سے ناراض ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے ایسوسی ایشن کی فیڈریشن کے ممبروں  نے سنیچر کو کہا کہ وہ ایک جون کو ملک گیر احتجاجی مظاہرہ  کریں گے اور اسے یوم سیاہ  کیطور پر منائیں گے۔
کنفیڈریشن نے بیان جاری کر رام دیو سے بنا کسی شرط عوامی طور پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔

بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں رام دیو کو کہتے سنا گیا تھا کہ‘ایلوپیتھی ایک اسٹپڈ اور دیوالیہ سائنس ہے’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایلوپیتھی کی دوائیں لینے کے بعد لاکھوں لوگوں کی موت ہو گئی، جس کے بعد تنازعہ  کھڑا ہو گیا۔
ایلوپیتھی کو اسٹپڈ اور دیوالیہ سائنس بتانے پر یوگ سکھانے والے رام دیو کے خلاف وبائی امراض سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کرنے کی ڈاکٹروں کے سب سے بڑیاداریانڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے)و ڈاکٹروں کے دیگر اداروں  کی مانگ کے بعد وزیر صحت  ڈاکٹر ہرش وردھن نے رام دیو کو ایک خط لکھ کر ان سے گزارش کی تھی کہ وہ اپنے لفظ واپس لے لیں۔
اس کے بعد رام دیو نے ایلوپیتھک دواؤں پر اپنے بیان کو اتوار کو واپس لے لیا تھا۔
۔حالانکہ یہ معاملہ یہیں تک نہیں رکا بلکہ اس کے بعد سوموار کو رام دیو نے آئی ایم اے سے 25 سوال بھی پوچھے، جس کو لیکر بھی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان سوالوں میں پوچھا گیا تھا کہ کیا ایلوپیتھی نے ہائی بلڈ پریشراور ٹائپ -1 اور ٹائپ 2 شوگر جیسی بیماریوں کے لیے مستقل  راحت فراہم کی ہے۔
انہوں نے پارکنسنز جیسی جدید وقت کی بیماریوں کے بارے میں بھی پوچھا اور سوال کیا کہ کیا ایلوپیتھی میں انفرٹلٹی(بانجھ پن)کا بنا درد کا علاج ہے۔اس کے بعد رام دیو کے قریبی معاون  آچاریہ بال کرشن نے اسے سازش بتاتے ہوئے کہا کہ آئی ایم اے کے تحت ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے ذریعے رام دیو اور آیوروید کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وہیں، آئی ایم اے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ایک خط لکھ کر ٹیکہ کاری اور کووڈ 19 کے علاج کے لیے سرکاری پروٹوکال کو چیلنج دینے پر یوگ گرو کے خلاف سیڈیشن کے الزامات کے تحت فوراً معاملہ درج کرنے کی گزارش کی ہے۔
مغربی  بنگال میں رام دیو کے خلاف پولیس میں شکایت درج
آئی ایم ایکی بنگال اکائی نے ایلوپیتھی پر رام دیو کے متنازعہ  بیان کی مخالفت میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
ادارے نے کولکاتہ کیسنتھی تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے رام دیو پر مہاماری کے دوران گمراہ کن  اور جھوٹی جانکاری دینے کے ساتھ عوام  کے بیچ بھرم پیدا کرنے کاا لزام لگایا گیا ہے۔
آئی ایم اے کی بنگال برانچ  نے جمعہ  کو درج شکایت میں کہا،‘رام دیو نے کہا ہے کہ ماڈرن میڈیکل علاج کے طریقوں کی وجہ سے کووڈ کے مریض زیادہ  متاثر ہیں اور مر رہے ہیں جو کورونا وائرس کا علاج نہیں کر سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکے کی دونوں خوراک لینے کے بعد بھی 10000 سے زیادہ ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہے، جو بالکل غلط ہے۔’
شکایت میں کہا گیا،‘اس طرح کی گمراہ کن  اور غلط جانکاری ساجھا کر وہ (رام دیو)مہاماری کے دوران بھرم پیدا کر رہے ہیں، جو سنگین جرم ہے۔’اس سے پہلے آئی ایم اے نے ایلوپیتھی پر گمراہ کن  بیان بازی کے لیے رام دیو کے خلاف دہلی میں بھی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
آئی ایم اے نے آئی پی اسٹیٹ پولیس تھانے میں دی گئی اپنی شکایت میں کہا تھا کہ رام دیو نے کووڈ 19متاثرین  کے لییقائم  اور منظور شدہ طریقوں اور دواؤں سے علاج کے بارے میں جان بوجھ کر اور سوچ سمجھ کر جھوٹی،بے بنیاد اور متعصب جانکاری پھیلائی۔
وہیں آئی ایم اے کی اتراکھنڈ اکائی نے رام دیو کو ہتک عزت  کا نوٹس بھی بھیجا تھا، جس کی  پتنجلی یوگ پیٹھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قانونی طریقے سے اس کا کرارا جواب دیں گے۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا