English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشل میڈٰیا پر اٹھنے والی آوازوں کو دبا کر لوگوں کو قید میں ڈالنے کی سازش کر رہی ہے مودی حکومت : نواب ملک

share with us

:30مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)وہاٹس ایپ، ٹوئیٹر وفیس بک کے خلاف حکومت کے معاندانہ رویے کی راشٹروادی کانگریس پارٹی نے سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی سوشل میڈیا کو ختم کرنا اور اس کی بنیاد پر لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی سازش قرار دیا ہے۔ پارٹی کے قومی ترجمان اوراقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا ہے حکومت سوشل میڈیا کے خلاف رویہ اپناکر دراصل اس کی بنیاد پر لوگوں پر مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں سزا دینا چاہتی ہے اور لوگوں کی نجی معلومات اکٹھی کرنا چاہتی ہے جو نہایت افسوسناک اور سنگین معاملہ ہے۔ ہم مرکزی حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

نواب ملک نے کہا ہے کہ مرکزی میں اگر بی جے پی اقتدار میں ہے تو اس میں سوشل میڈیا کا نہایت اہم کردار ہے۔ آج وہ اسی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے عوام مرکزی حکومت کی غلطیوں اور ناکامیوں کے خلاف آواز اٹھارہی ہے اور اپنا موقف واضح طور پر پیش کررہی ہے۔ لیکن اب جبکہ پورے ملک میں مرکزی حکومت کے خلاف عوام میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے، وہ سوشل میڈیا پر پابندی اور لوگوں کی نجی زندگی میں دخل دینے کی کوشش کررہی ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ واٹس ایپ کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، جبکہ عدالت واٹس ایپ چیٹ کو قانونی طور پر ثبوت تسلیم نہیں کرتی ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کی کوشش ہے کہ واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہو اور لوگوں کو سزا دی جائے۔ بی جے پی کی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی جائے جو لوگوں کی پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے۔ ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا