English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مسجدیں شہید کرا کر فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہی ہے: ایوب سرجن

share with us

پرتاپ گڑھ:30مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے اپنے جاری کردہ ایک پریس بیان میں یوپی کے بارہ بنکی اور مظفرنگر ضلع میں مسجد شہید کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے نالاں ہوکر جب لوگ آواز اٹھانے لگتے ہیں تو ایسے میں حکومت اپنی ناکامیوں سے دھیان بانٹنے کے لئے کچھ ایسی کوشش کرتی ہے کہ جس سے کچھ ناراضگی کم ہو سکے، اسی پالیسی کے تحت حکومت اس وقت اکثریت کا دھیان بانٹنے کے لئے مسجدیں شہید کرا کر فرقہ وارانہ کارڈ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ بنکی رام سنیہی گھاٹ کی مسجد کے بعد ضلع مظفر نگر کھتولی کی مسجد کو انتظامیہ کے ذریعہ شہید کرا دیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی ، بے روزگاری و کورونا پر قابو پانے وغیرہ کی ناکامیوں سے حکومت کے خلاف عوام میں ایک اشتعال ہے۔ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی کے عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے حکومت عوام کے اشتعال کو کم کرنے اور اکثریت میں اپنا اعتماد بحال کرنے کے لئے اس کے پاس اب کوئی ترقی کا ایجنڈا تو ہے نہیں ،وہ صرف فرقہ وارانہ بنیاد پر پولرائزیشن کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ غیر آئینی طریقے سے مسجدوں کو شہید کرانے و اقلیتوں کے استحصال کی ایک مہم شروع کر دی ہے، جس کے سبب اقلیتوں و اکثریت کے مابین ایک کھائی بنا کر فائدہ اٹھایا جا سکے

انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہو چکی ہے وہ فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم ہونے والی نہیں ۔ آج عوام کو روٹی ،کپڑا ،مکان کے علاوہ تعلیم کی ضرورت ہے ،جس کو پورا کرنے میں حکومت پوری طرح ناکام ہے ۔ حکومت نے اپنے چار سال کے اوقات میں ترقی کے برعکس صرف ایک کام ہندو مسلمان کو تقسیم کرنے پر ترجیح دی ہے ۔ ملک کے آئینی نظم کے برعکس مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔ حکومت خوف کا ماحول بنا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اب صوبہ میں اقلیتوں کا استحصال کر ان کے مذہبی مقام کو منہدم کر جذبات کو مجروح کرنے کا کام کر رہی ہے جو قابل مذمت و غیر آئینی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا