English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا نذرالحفیظ ندوی ؒ:  تمہاری نیکیاں زندہ، تمہاری خوبیاں باقی۔

share with us

لکھنؤ:29مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مایہ ناز استاذ ادب، وعمید کلیۃ اللغہ مولانا نذرالحفیظ ندوی،ازہری کے انتقال پر کارکنان گولڈن فیوچرو مدرسہ ریاض الجنۃ،(برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) نے تعزیت پیش کرکے مولاناؒ کے لئے بلندئی درجات کی دعاکی۔اور ایصال ثواب کیاگیا۔
      مولانامحمدشمیم ندوی (دارالعلوم ندوۃ العلماء) نے کہاکہ مولاناؒ بڑی خوبیوں کے مالک،مثالی معلم ومربی،عالم اسلام کی صحافت پر گہری نظر،اور  زمانہ کے تقاضوں سے واقف تھے،نفسیات وسن تاریخ واقعات پر بڑی گرفت، اور علم ومعرفت کاحسین سنگم تھے،وہ پختہ علم اور فکر عالی کی اونچی مسند پر تھے،  چلتے پھرتے زبان ذکر الہی سے تر، بڑے اللہ والے انسان تھے، ان کے یہاں علم بھی تھا، اورعمل بھی، اخلاص بھی تھا،اور قناعت بھی، لکھنا، پڑھنازندگی کا ایک ضروری مشغلہ تھا، مولانامحمداحمد پڑتاب گڑھیؒ کے صبحت یافتہ، ومفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے تربیت یافتہ، حضرت مہتمم صاحب مدظلہ کے شاگر د عزیز، اور ارباب ندوہ کے معتمدعلیہ تھے، میڈیا کے موضوع سے بڑی دلچسپی تھی، متعدد کتابو ں کے مصنف،اور نایاب کتاب ”مغربی میڈیا اور اسکے  اثرات“ کو خوب مقبولیت حاصل ہوئی، عربی زبان وادب کے رمز شناس و خدمات پر صدرجمہوریہ ہندایوارڈحاصل کیا،عالمی مسابقہ حفظ قرآن میں اول آنے پر عظیم انعام، بشکل حج بیت اللہ کیا، ہم چھوٹوں کے بڑے شفیق،ہرموقع، ہر ملاقات پر حوصلہ افزائی کی، اور دعاؤں کے سوغات کے ساتھ مدرسہ ریاض الجنۃ کے کاموں کو خوب سراہا،    یقینا۔ تمہاری نیکیاں زندہ، تمہاری خوبیاں باقی۔
    مولاناعلاء الدین ندوی (وکیل کلیۃ اللغۃ)نے کہا کہ مولانانذرالحفیظ ندویؒ ممتاز قلمکار وعلم عمل کے پیکر نے اپنے قیمتی محاضرات وتشفی بخش جوابات سے ہر ایک کو مستفیدکیا،طلبہ کی تعلیم وتربیت،تعلیمی بیداری، اور دارالعلوم کی دعوتی  وعلمی نشونماکے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی،جمعہ کے وقت سورہ یسین پڑھتے ہوئے، مالک حقیقی سے جاملنا، اللہ کے یہاں مقبولیت، اور نیک ہونے کی واضح علامت ہے، حیات بھی قابل ذکراورموت بھی قابل رشک، پسماندگان میں دوبیٹے،معظم حیدرآبادمیں اور اعظم شرقی  دارالعلوم ندوۃ العلماء میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مولاناؒ کا انتقال دارالعلوم ندوۃ العلماء سمیت، علمی وتحقیقی دنیا میں ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ قرار دیا۔
     مولانا ہارون رشید ندوی،احمدصدیق(ناظر مطبخ قدیم ندوۃ العلماء) ساجدحسین صاحب،مولاناعبداللہ مخدومی ندوی،مولانا ارشا احمد اعظمی ندوی،مولانا وسیم احمد صدیقی ندوی،ماسٹر نصیر صاحب،،عبیدالرحمن ندوی، احمد میاں ایم اے،شاکر ندوی،عبدالصبور ندوی،راغب حسن ندوی،محمداسحق ندوی،،محمدشمیم ندوی،حافظ انس، کلیم اللہ ندوی،ادیب الرحمن ندوی، اطیع اللہ ندوی، محمدمشیر ندوی، احتشام ندوی،حذیفہ،طیب وغیرہ نے بھی مولاناؒ کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام۔ اوروارثین کو صبرجمیل عطافرمائے جانے کی خداسے دعاکی ہے۔
                                                محمد حذیفہ

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا