English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناقص وینٹی لیٹرس کے دفاع پر ہائی کورٹ میں مودی سرکار کی سرزنش

share with us

:29مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)پی ایم کیئر فنڈ سے فراہم کردہ  ناقص  وینٹی لیٹرس  میں  موجود خامیوں  کا اعتراف کرنے کے بجائے مودی حکومت  کے اس الزام پر بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ  نے جمعہ کو سخت برہمی کااظہار کیا کہ ڈاکٹر مذکورہ وینٹی لیٹرس کے استعمال سے نابلد ہیں۔ کورٹ نے حیرت کا اظہار کیا کہ مریضوں کی جان کو خطرہ لاحق خطرے کے باوجود حکومت  ناقص وینٹی لیٹر بنانے والی کمپنیوں کا دفاع کررہی ہے۔
 جسٹس رویندر گھوگھے اور جسٹس بی یو ڈیبادوار  نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے انڈر سیکریٹری  جی کے پلئی کو جنہوں نے جوابی حلف نامہ داخل کیاہے کو ’’الزام تراشیوں‘‘ سے بچتے ہوئے مریضوںکے تعلق سے حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ کورٹ نے کہا کہ ’’ اس بات پر شدید افسوس ہورہا ہے کہ حکومت مریضوں کی زندگیوںسے کھلواڑ کررہی ہے اور ناقص وینٹی لیٹر فراہم کرنے کے باوجود افسوس کرنے کے بجائے بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔‘‘  کورٹ نے کہا کہ ’’حیرانی کی بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت اس بات میں زیاد دلچسپی لے رہی ہے کہ ان کی منتخب شدہ کمپنی وینٹی لیٹر بناتی رہے  بھلےہی وہ ناقص کیوں نہ ہوں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
 یاد رہے کہ سابقہ شنوائی میں پی ایم کیئر فنڈ سے فراہم کردہ وینٹی لیٹرس پر کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیاتھا۔ جمعہ کو اپنے جواب میں مودی سرکار نے وضاحت کی کہ وینٹی  لیٹر ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کے تحت فراہم کئے  گئے ہیں، پی ایم کیئر فنڈ کے تحت نہیں۔ 
  مرکزی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل اجئے تلہار نے  مرکزی انڈر سیکریٹری جی کے پلّئی کا حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ ’’  وینٹی لیٹر پی ایم کیئر فنڈ سے  نہیں بلکہ گجرات کی ایک کمپنی کے ذریعہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں ۔ ‘‘ وکیل نے  کورٹ میں مذکورہ کمپنی کا دفاع بھی کیا۔   

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا