English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں سو سے تجاوز

share with us

نئی دہلی:29مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی عوام میں تیل قیمتوں کی آسمان چھوتی قیمتوں سے سخت پریشان ہیں اور اضافہ کا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ آج یعنی ہفتہ کے روز پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل 28 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہو گیا۔

دہلی میں پٹرول 93.94 روپے جبکہ ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100.19 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.17 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز تیل کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں جبکہ اس سے ایک دن قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ملک کے بڑے شہروں کی قیمتوں پر ایک نظر

شہر ----- پٹرول -------- ڈیزل

دہلی ---- 93.94 ---- 84.89

ممبئی ---- 100.19---- 92.17

چنئی ---- 95.51 ---- 89.65

کولکاتا ---- 93.97---- 87.74

اس سے قبل جمعہ کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ممبئی شہر میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، جے پور میں پہلے ہی پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے متعدد شہروں میں جمعرات کے قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا