English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٖفلسطین کی حمایت میں بہار کے متعدد اضلاع میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

share with us


ہندوستان روز اول ہی سے فلسطینی مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ منظر عالم



پٹنہ19؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز)۔ اسرائیلی صیہونی طاقتوں نے ایک بار پھر فلسطینی مسلمانوں پر میزائیلوں و گولیوں کی بوچھاڑ کردیا ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں عورتیں، بچے اور بزرگ افراد ان کے ذریعے قتل کئے جارہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ اب وہ پوری فلسطینی آبادی کو ختم کردینا چاہ رہے ہیں ان باتوں کا اظہارسوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، بہار کے صوبائی سکریٹری منظر عالم نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے عالمی تنظیموں و تمام ممالک سے بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مانگ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے خلاف سخت سے سخت اقدام کرکے مشرقی وسطی کو تباہ برباد ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے سے سلامتی کونسل میں فلسطین کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی ہر زمانے میں فلسطین کے ساتھ مضبوطی سے حمایت دینے کی رہی ہے، ہمارا تعلق ہمیشہ وہاں کے تحریک مزاحمت سے بہتر رہا ہے، لہذا ہندوستان کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف بیان دینے سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔ منظر عالم نے بتایا کہ بہار کے تقریبا تمام اضلاع میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی ضلعی و اسمبلی ٹیم نے فلسطین اور وہاں کے مزاحمتی تنظیموں کی حمایت میں پلے کارڈ لیکر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے حصہ لیکر اسرائیلی صیہونیوں کے خلاف آواز حق و انصاف بلند کیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا