English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورنا سے بچوں کی حفاظت کے لئے حکومت کو نیند سے جگاناضروری : راہل گاندھی

share with us

:18؍مئی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے, تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر، وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

راہل گاندھی نے منگل کو کورونا سے نمٹنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے مودی سرکار کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے, تاکہ بروقت علاج کا پختہ انتظام کیا جاسکے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "آنے والے وقتوں میں بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پیشگی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بچوں کی خدمات اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق تدابیر کا اہتمام ہونا چاہئے۔

بھارت کے مستقبل کے لئے یہ ضروری ہے کہ نیند میں موجودہ مودی 'سسٹم' کو درست کرنے کے لئے جھنجھوڑکر جگایا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا