English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا بلال عبدالحی حسنی ندوی ندوۃ العلماء کے ناظرِ عام اور ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی معتمدِ مال منتخب 

share with us

لکھنو12؍مئی2021(فکروخبرنیوز) حالیہ ہفتہ کے شروع میں دو روز کے فرق سے ندوۃ العلماء لکھنو کی دو عظیم شخصیات اس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، ان دونوں شخصیتوں ماسٹر اطہر حسین صاحب خالدی اور مولانا محمد حمزہ حسنی صاحب ندوی کے انتقال سے دو عظیم عہدے معتمد مال اور ناظرِ عام کے خالی ہوچکے تھے۔ 
ناظم ندوۃ العلماء لکھنو حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی کی طرف سے جاری خط کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ معتمدِ مال کے لیے سابق معتمد مال پروفیسر وصی احمد صدیقی صاحب کے صاحبزادہ ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی  (ریٹائرڈ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج) کو اور ناظرِ عام کے لیے مولانا بلال عبدالحی حسنی ندوی کو منتخب کیا گیا ہے۔ 
اللہ تعالیٰ ندوہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی مدظلہ العالی کا سایہ ہم پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا