English   /   Kannada   /   Nawayathi

برج خلیفہ پر کیوں روشن کیا گیا ہندوستانی پرچم

share with us

:26اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)کووڈ -١٩ کی غیرمعمولی صورتحال کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں دبئی کی عمارت برج خلیفہ  نے ترنگا روشن کیا تاکہ ہندوستان کی  مددکا مظاہرہ کیا جاسکے-

ہندوستان میں کورونا کی وبا کی  ابتر صورتحال کی جانب عالمی برادری بھی متوجہ ہوگئی ہے اوراس کی جانب سے  تعاون کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔۔ سعودی عرب نے ملک میں آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوئے ۸۰؍ میٹرک ٹن آکسیجن فوری طور پر بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں ایک فلک بوس عمارت برج خلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت  ہے-   اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں ، ابو دھابی  میں ہندوستانی سفارت خانے نے برج خلیفہ کی١٧ سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی ، جس میں بھارتی پرچم اور  # اسٹے سٹرونگ انڈیا آویزاں کیا گیا- 

کووڈ -١٩ میں آکسیجن  کی دستیابی  بعض طبی حالتوں کے علاج میں کلیدی عنصر ہے- کووڈ-١٩ کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے کووڈ -١٩ مریضوں کے لئے میڈیکل آکسیجن اور بستروں کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور بہت ساری ریاستیں ضروری طبی فراہمی میں شدید قلت کی اطلاع دے رہی ہیں۔بھارت کورونا وائرس کی مہلک دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ اتوار کے روز ملک میں تین لکھ٤٩ ہزار ٦٩١  واقعات ریکارڈ ہوئے-مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، گذشتہ ٢٤ گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-١٩ کی وجہ سے ٢٧٦٧  نئی اموات ریکارڈ کی گئیں ہے-  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا