English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکول کے نصابی کتب کے مشمولات اور ڈیزائن میں اصلاحات کے سلسلےمیں تجاویز کی تاریخ کی توسیع کا  آئیٹا نے کیا مطالبہ

share with us

نئی دہلی 26؍اپریل 2021(فکروخبر/پریس ریلیز) بھارت کی سب سے بڑی اساتذہ تنظیم آل انڈیا آ ئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن نے اپنا پریس بیان جاری کر شری ڈاکٹر ونئے پی سہسربودھی۔ چیئرمین ، محکمہ EWCY& S (تعلیم ، خواتین ، بچوں ، نوجوانوں و کھیل) سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی۔حکومت ہند ، نئی دہلی.سے مطالبہ کیا  کہ اسکول کی نصابی کتب کے مشمولات اور ڈیزائن میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز کی تاریخ کی توسیع کی جائے۔

 اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے ویب سائٹ rajayasabha.nic.in کے نوٹس بورڈ پر یہ اعلان نشر کرتے ہوئے تعلیمی میدان سے جڑے افراد(طلباء ، اساتذہ اور ماہرین تعلیم)  سے اسکول کی نصابی کتب کے مشمولات اور ڈیزائن میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز طلب کیں ہیں ۔تجاویز کو روانہ کرنے کی آ خری تاریخ 30اپریل بتایا گیا ہے۔
 آ ئیٹا کے نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجاویز کے حصول کی تاریخ کو توسیع کرنے کی گزارش کی ہے۔
 اس مطالبے کی وجہ بتاتے ہوئے پریس نوٹ میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پروفیسر ، اساتذہ ،ماہرین تعلیم  کے بیشتر افراد کوویڈ 19 کی دوسری لہر میں اضافے کی وجہ سے صورتحال کو سنبھالنے میں مصروف ہیں۔
  چونکہ یہ ایک بہت اہم  کام ہے لیکن مقررہ تاریخ میں تجاویز پیش کرنا ان افراد کے لئے بہت مشکل ہی نہیں نا ممکن  بھی ہے۔
 ان ناگزیر حالات کو دیکھتے ہوئے کمیٹی چیرمین سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ تجاویز کے حصول کی تاریخ کو تین ماہ تک کے لئے بڑھایا جائے۔ 
  
میڈیا سکریٹری
آ ئیٹا، نئی دلی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا