English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا قہر کے دوران بنگال میں چھٹے مرحلے کے لئے پولنگ

share with us

 

مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی دیناج پور، ندیا، شمالی24پرگنہ اور مشرقی بردوان کے 43 حلقوں میں پولنگ شروع ہو گئی ۔شمالی 24پرگنہ کی 17سیٹوں پر،شمالی دیناج اور ندیا کی 9سیٹوں پر اور مشرقی بردوان کی 8سیٹوں پر پولنگ شروع ہو گئی ۔307امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ایک کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 791 ووٹرس کریں گے ۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے تمام 43 اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد14,480ہے۔
ووٹنگ کے دوران ، نگرانی کے لئے 28 جنرل مبصرین ، 13 خصوصی پولیس سپروائزر اور 13 اخراجات کے نگران افراد کو مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک 52 کروڑ ، 38 لاکھ نقد رقم برآمد ہوئی ہے ، جبکہ 33 کروڑ ، 27 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کرلی گئی ہے۔ 119 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرلی گئی ہیں۔
ووٹنگ کے چھٹے مرحلے کے دوران بہت سے ہیوی ویٹ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے ، بی جے پی کے سینئر لیڈر راہل سنہا ، ممتا بنرجی کے وزیر جیوتری پریہ ملک ، ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ ، فلم ڈائریکٹر راج چکورورتی ، کوسانی مکھرجی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا