English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق گروپس ایڈیٹر راشٹریہ سہارا واردو دنیائے صحافت کا ایک اور ستارہ ڈوب گیا، جیسےایک عہد کا خاتمہ، ہردلعزیز دوست مشرف عالم ذوقی بھی سو گیے داستاں کہتے کہتے :ڈاکٹر مختار احمد فردین

share with us

حیراں ہوں کہ دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

مقدور   ہو  تو  ساتھ  رکھوں  نوحہ  گر  کو   میں

:20اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع) قابلِ ذکر و قدر اور وہ بہت اچھا انسان اور زندہ دل دوست تھا۔۔۔مشرف عالم ذوقی سے ملاقات کلکتہ میں اکثر ہونے کا اتفاق رہا، اس سلسلے کی کڑی میرا دوست کلاس میٹ خورشید اکرم رہا، مگر ذوقی سے بہت قریب ہونے کی وجہ بے تکلف گفتگو اور محبت کی باتیں اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔آج اسکے اسطرح چلے جانے سے وہ تمام منظر آنکھوں کے سامنے صاف دیکھایی دینے لگا ہے

ادھر کے دنوں میں دواخانے میں شریک کے بعد سے ہی ڈر خوف ہونے لگا تھا مگر اتنا یقین بھی تھا کہ مشرف عالم ذوقی نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور پھر ایک نیی کہانی جنم دیکر واپس اپنی روزمرہ کی زندگی میں آجائے گا مگر مرضی الہی کچھ اور ہی تھا اور وہ  اس قدر جلد بچھڑ جاءے گا کسے معلوم تھا، حالانکہ وہ دعاؤں میں تو تھا جب سے بیمار ہوئے، پروفیسر عبدالقدوس اکثر یاد کرتے اور کہتے کہ

 یہ اظہار قدوس صاحب کے پوسٹ کا ہی ہے کہ

 موت برحق ہے، آنی ہی ہے، اس لیے غم اور افسوس نہ کریں بلکہ اس کے حق میں دعا کریں. کئی دنوں سے مسلسل موت کی خبریں آ رہی ہیں. فیس بک کھولنے کی بھی ہمت نہیں ہو رہی تھی. مگر دل کو مضبوط کیا کہ موت تو ہر ایک کو آنی ہی ہے اور اپنے وقت پر آنی ہے. نہ پہلے آ سکتی اور نہ بعد میں. اللہ سبھی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

آج مجھے بھی احساس ہوا کہ میں نے حقیقت میں ایک ایسا دوست کھو دیا جس کی مثال اکثر اردو دنیائے ادب میں شان سے کہتا تھا کہ مشرف عالم ذوقی میرا اردو زبان وادب اور فکسن و ناول کی دنیا کا اگر بے تاج بادشاہ کہوں تو کم نہ ہوگا، دلی میں 1986 یا اسکے آس پاس کی ملاقات رہی، پھر بعد میں خورشید اکرم کی شادی میں کیی دنوں ساتھ رہنے اور اسکے بعد خورشید اور ذوقی کی دوستی کا میں بہت قدرداں تھا اور پھر حیدرآباد آءے تو ادب نواز دوستوں کے ساتھ خاص کر مشہور و معروف پروفیسر افسانہ نگار بیگ احساس صاحب کے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال میں بیگ احساس صاحب ایڈیٹر سب رس نے کہا اور پوچھا فردین ذوقی صاحب کے بارے میں بتاءیں، اس اعلی گفتگو میں، میری حیثیت کچھ بھی نہ تھا مگر میں نے کہا کہ

بیگ احساس صاحب اردو دنیائے زبان وادب کو میرا دوست اردو دنیا کا ناول نگار نے اپنی آنکھیں دی ہے، ہے کویی ایسا شخص اور کہانی کار یا مصنف جس نے اپنی آنکھیں دی ہو، اس ریمارک پر وہ کہے گہری محبت اور سچ کہا آپنے، یہ باتیں ان دنوں کی یادیں تازہ کردی، مگر ذوقی آنکھوں کو لیکر بہت حساس تھا مگر مطالعہ اور تحریر کرنے میں اسقدر ڈوب جاتا تھا کہ اپنی آنکھوں کی پرواہ تک نہیں،

اسکے بعد پھر حیدرآباد کا دورہ کیا جب وہ جناب اسلم فرشوری صاحب سے ملنے ای ٹی وی اردو چینل کےلیے اپنی کہانی بے جڑ کے پودے کے لئے بیگم کے ہمراہ تشریف لائے تھے تبسم صاحبہ انکی زندگی میں اہم ترین رول ادا کرنے والی قابلِ قدر بیگم صاحبہ سے بہت دوستانہ رہا کرتے تھے اسلیے کے کہانی کی دنیا جیسے انکے ہی دم سے تھا، گھر پر جب تک رہے، اسقدر ہنستے مسکراتے اور بیباک گفتگو، سب کچھ جیسے کل کی بات ہے ایک اہم بات بحیثیت صحافی بھی ذوقی نے جس بیباکی سے مساءیل پر لکھنا شروع کیا، میں نے ایمن بیٹی کی اسٹوری پر بات کی تو ذوقی نے کہا فوربس میگزین کے ایڈیٹر کیساتھ ملاقات ایک بڑا achievement ہے  اور اس اسٹوری کو خصوصی طور سے جگہ دوں گا اس سلسلے کے بعد دوسری بات میں نے اشارتاً کہا کہ سہارا گروپس ایڈیٹر کے مقام پر ہیں آپ اور اسقدر بیباک انداز میں دو دو آرٹیکل لکھ رہے ہیں یہ پالیسی سہارا کے موافق نہیں، ذوقی نے کہا کہ مساءیل پر گفتگو تو کرنے کی ضرورت ہے اور میں اپنے اصول سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا، بہت زیادہ کیا ہوگا مجھ پر دباؤ آیا تو میں خود ہی چھوڑ دونگا اور ہوا بھی ایسا ہی کہ اپنی تحریر اور قلم سے سمجھوتہ نہیں کیے اور چھوڑ کر اپنی اسی کہانی کی دنیا میں پھر مصروف ہوگیے اور آج یہ کہانی ایسا لگ رہا ہے جیسے خود مشرف عالم ذوقی داستاں کہتے کہتے سوگیے

آج مجھے بہت کچھ یاد آنے لگا، مگر محبت کرنے والا شخص جا چکا تھا اور اب ذوقی کہاں، آج جس نمبر پر ڈاءیل کیا تو وہ نمبر پر گھنٹی بجی اور کہا کہ ہیلو، آواز آیی مشرف عالم ذوقی نہیں رہے، یقین نہیں ہوا تو پوچھا آپ کون تو کہے میں ماموں ہوں مشرف عالم ذوقی کا.....اور اب یہ فون جیسے آج کے بعد9899583881 خاموش ہوگیا اور ہمیشہ کے لیے silent mode پر ہوگیا، اور اسطرح سے ڈاکٹر مختار احمد فردین کا محبت کرنے والا دوست جا چکا تھا اب ذوقی یادوں میں برسہا برس یاد رکھے جائیں گے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ مغفرت فرمائے آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا