English   /   Kannada   /   Nawayathi

راشد خان، خلیل احمد اور مجیب الرحمن کے ساتھ ان’غیرمسلم کھلاڑیوں‘ نے بھی رکھا روزہ

share with us

:20اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)ایک طرف آئی پی ایل 2021 پوری سرگرمی کے ساتھ جاری ہے، اور دوسری طرف کئی مسلم کھلاڑی اس دوران رمضان کے روزے بھی رکھ رہے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ایک روزہ سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے بھی اپنے ساتھی مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا۔ اس روزے کا تجربہ بھی انھوں نے ایک ویڈیو میں شیئر کیا ہے جسے اسپن گیندباز راشد خان نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا ہے۔

دراصل سنرائزرس حیدر آباد کا کوئی میچ نہیں تھا اس لیے وارنر اور ولیمسن نے بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں راشد خان، مجیب الرحمن، محمد نبی اور خلیل احمد کے ساتھ روزہ رکھنے کا عزم کیا، اور روزہ پورا بھی ہوا۔ افطار کے وقت ان سے جب رد عمل پوچھا گیا تو ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’’میں بہت بھوکا اور پیاسا ہوں۔ میرا منھ سوکھ رہا ہے۔‘‘ راشد خان کے ایک سوال پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ بہت مشکل عمل ہے۔‘‘ جب کین ولیمسن سے ان کی رائے پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’روزہ رکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘

افغانستان کے اسپن گیندباز اور سنرائزرس حیدر آباد کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے راشد خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ان 2 لیجینڈس کے ساتھ افطاری ہوگی، جنھوں نے ہمارے ساتھ روزہ رکھا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا