English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے سلسلہ ”پیغام رمضان“ کا آغاز!

share with us

برادران اسلام علماء کرام کے خطبات سے استفادہ کریں : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی



نئی دہلی:14اپریل(فکروخبرنیوز/ پریس ریلیز) : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ یہ مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ جسکا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ اس ماہ کی عظمت کا اندازہ فقط اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں اللہ تعالیٰ عبادت و ریاضت اور ہر نوع کی نیکی اور بھلائی کا اجر پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھا کر عطا کرتا ہے۔ اس لیے مسلمان اپنے رب کی رضا اور خوشنودی میں پہلے سے زیادہ مستعد اور آمادہ و پابند عمل خیر ہو جاتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ اس مہینے میں روزے کو فرض اور تراویح کو سنت قرار دیا گیا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جسکا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ خود عطا فرمائے گا۔ مولانا نے فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا نزول ہوتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلادھار بارش کی طرح برستی ہیں، مگر ہم لوگ اپنی غفلت اور سستی کی وجہ سے اس مبارک مہینے کی پوری قدر نہیں کرپاتے اور مادیت اور دنیاداری کے غلبے کی وجہ سے اس ماہ مبارک سے پورا استفادہ نہیں ہوپاتا۔ اسلئے رمضان المبارک کی عظمت و برکت اور اہمیت و فضیلت سے امت مسلمہ کو واقف کرانے اور اس ماہ مبارک سے مکمل استفادے کی راہ ہموار کرنے کیلئے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے علماء و اکابر کے خطبات کا ایک منفرد سلسلہ بعنوان ”پیغام رمضان“ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مولانا رحمانی نے اس سلسلے پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ”پیغام رمضان“ کا یہ سلسلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے قیمتی اوقات صحیح طریقے پر عبادت و ریاضت میں گزارنے کی ترغیب ملے گی اور اوقات کے ضیاع سے حفاظت ہوگی۔ مولانا نے فرمایا یہ سلسلہ رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں روزانہ رات ٹھیک دس بجے سے بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر ہوگا۔ جس میں اراکین بورڈ اور ملک بھر کے مختلف علماء کرام اور مسالک و مکاتب فکر کے سربراہ حضرات بالخصوص حضرت مولانا عبد الرحیم مجددی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کے خطبات ہونگے۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے پوری امت مسلمہ سے درخواست کی کہ وہ اس منفرد سلسلہ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے علماء کرام کے بیانات سے بصیرت و نصیحت حاصل کریں اور عمل کا مزاج بنا کر رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا