English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر میں ۱۵دنوں کے لئے سخت پابندیوں کا نفاذ ، لیکن لاک ڈاون کانام دینے سے گریز

share with us

 

ممبئی:14اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)کرونا کے معاملات میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے  کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں   بدھ(  ۱۴؍ اپریل)کی رات ۸؍  بجے سے یکم مئ کی صبح ۷؍بجے تک جنتا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو فیس بک لائیو پر  ۳۹؍ منٹ کی تقریر میں وزیراعلیٰ نے  عوام کو پہلے  مہاراشٹر کو درپیش صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے   ( بریک دی چین)کو لازمی قرار دیتے ہوئے انتہائی سخت پابندیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسے لاک ڈاؤن کا نام دینے سے گریزکیا مگر پابندیاں لاک ڈاؤن سے کم بھی نہیں ہیں۔ کورونا پر قابو پانےکیلئے عوام  سے مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ 
شادی کی تقریب میں ۲۵ ؍ افراد کی اجازت
 وزیر اعلیٰ نے  بتایا کہ ’’ جنتا کرفیو کے دوران  عوامی ذرائع آمدورفت یعنی لوکل ٹرین ، آٹو رکشا  اورسرکاری بسیں  بند نہیں کی جارہی ہیں مگر انہیں صرف  لازمی خدمات  سے  وابستہ  ملازمین استعمال کرسکیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ’’   انتہائی ضروری ہونے پر ہی کسی شخص کو گھروں سے نکلنے کی اجازت  ہو گی۔ ‘‘  اس ضمن میں ریاست کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ تحریری ہدایت کے مطابق شادی کی تقریب میں اب ۲۵؍ افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔ہال کے ملازمین اور عوامی آمدورفت کے مقامات پر ملازمین کیلئے کوروناکا ٹیکہ لگانا  یا پھر آر ٹی پی سی آر، ریٹ وغیرہ  کے  ٹیسٹ کی نگیٹو رپورٹ رکھنا لازمی ہے۔‘‘
مزدور اور کمزور طبقے کیلئے مالی امداد
  مزدور طبقے، آٹو رکشا  ڈرائیور اور غریبوں کیلئے متعدد اسکیموں کے تحت  رقم دینے   اور مفت اناج تقسیم  کرنے کی بھی بات کہی  گئی ہے۔ان  امدادی کاموں کیلئے  ۵؍ ہزار ۴۷۶؍ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
آکسیجن کی شدید قلت،  مرکز سےایئر فورس کی مدد مانگی
  اُدھو ٹھاکرے نے ریاست کے طبی ڈھانچے پر پڑ رہے بوجھ کو تفصیل سے بیان کرتےہوئے بتایا کہ ریاست میں اس وقت جتنی آکسیجن پیدا ہورہی ہے وہ پوری کی پوری طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی اور آنے والےدنوں میں اس کے کم پڑنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میںآکسیجن ۱۲۰۰؍  میٹرک ٹن پیداہو تی  ہے جو مریضوں کیلئے ناکافی  ہے۔ اگر دیگر ریاستوں سے  روڈ کے ذریعے آکسیجن لائی جائے تو  کافی وقت درکار ہو گا ،اس لئےانہوں نے  وزیر اعظم سے درخواست  کی کہ   ایئر فورس کی خدمات فراہم کرتے ہوئے  ہوائی جہاز کے ذریعے دیگر ریاستوں سے آکسیجن  مہاراشٹرتک  پہنچانے کا نظم کریں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا