English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی مسجد سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔ ایس ڈی پی آئی کا انتباہ

share with us

نئی دہلی۔ 10اپریل2021(فکروخبر/پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ گیان واپی مسجد احاطے کا آثار قدیمہ سروے کرنے کے واراناسی کورٹ کے حکم کے خلاف قانونی جنگ میں ایس ڈی پی آئی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو پارٹی گیان واپی مسجد پر کسی بھی طرح کی خلل ڈالنے کی کوشش کے خلاف قانونی لڑائی لڑے گی۔ الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی مقامات (خصوصی ایکٹ) 1991کے مطابق کے 15اگست 1947سے پہلے جو مذہبی مقامات جس حالت میں تھے، اسی حالت میں رہیں گے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہبی فرقہ کی عبادت گاہ کو کسی دوسرے شکل یا حصے میں تبدیل نہیں کرے گا۔ 15اگست1947کو کسی عدالت یا اتھارٹی کے سامنے زیر التوا تمام مقدمات یا اپیلیں قانون کے نافذ ہونے کے بعد ختم ہوجائیں گے۔ لہذا، کسی کو بھی ملک میں کسی بھی عبادت گاہوں میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے کہا ہے کہ فرقہ پرست فاشسٹ طاقیں آئندہ لوک سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایودھیا مسئلہ جیسے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور موجودہ حکومت کی سنگین ناکامیوں کو چھپانے کیلئے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اس مذموم سازش کے نتیجہ میں ملک میں تباہی اور بدامنی پیدا ہوگی اور اس سے ملک کے عزت و قار کونقصان پہنچے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا